محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے زیادہ تر حصوں میں مون سون اختتام پذیر ہوچکا، آنے والے دنوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان نہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ اور پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں موسم گرم رہے گا، ملک کے بالائی علاقوں میں درجہ حرارت معتدل رہنے کی توقع ہے، ملک کے میدانی علاقوں میں موسم قدرے گرم رہے گا۔
قبل ازیں ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہےکہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ہے، آئندہ ہفتےتک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے بتایا کہ پنجاب کے تمام دریا اپنی نارمل سطح پر آگئے ہیں،مرالہ سے پنجند تک کوئی بڑا ریلا موجود نہیں،جسڑ سے سندھنائی تک بھی کوئی بڑاریلا نہیں۔
