ہفتہ, اکتوبر 11, 2025
پاکستانپرائیویٹ حج سکیم، درخواستوں کی وصولی شروع

پرائیویٹ حج سکیم، درخواستوں کی وصولی شروع

پرائیویٹ سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی شروع کردی گئی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پرائیویٹ حج آپریٹرز کا کوٹہ 60ہزار مقرر کیا گیا ہے ان میں سے گزشتہ برس حج سے محروم رہ جانیوالے 22ہزار 97عازمین اور 37 ہزار 903نئے درخواست گزار حج پر جاسکیں گے۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ سال رہ جانیوالے عازمین کو پرائیویٹ حج آپریٹرز پہلے موقع فراہم کریں گے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ سال حج پر نہ جاسکنے والے 22 ہزار 97 عازمین نے رجسٹریشن کروا لی ہے، پرائیویٹ حج آپریٹرز گزشتہ سال حج سے رہ جانیوالے عازمین کی رجسٹریشن مکمل ہونے کا بیان حلفی دیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!