پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپیئن شپ ایونٹ کے دوسرے میچ میں سری لنکا کو شکست دے دی۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان کی کامیابی کا اسکور 20-18 اور 23-06 رہا۔
پاکستان کی جانب سے آصف علی کو شاندار پرفارمنس پر مین آف دی میچ دیا گیا۔ یاد رہے کہ پاکستان نے ایونٹ میں گزشتہ شب بھارت کو بھی دو صفر سے ہرایا تھا ۔
