اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹمیں اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتا تھا، شاہ رخ خان

میں اداکار نہیں بلکہ فلم ساز بننا چاہتا تھا، شاہ رخ خان

بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ میں ابتدا میں اداکار بننے کا خواہش مند نہیں تھا بلکہ میرا اصل شوق فلم سازی تھا میں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ سے ماس کمیونیکیشن اسی لیے کیا تاکہ ہدایتکاری سیکھ سکوں، لیکن قسمت مجھے اداکاری کے میدان میں لے آئی، جہاں میں آہستہ آہستہ انڈسٹری کا صفِ اول کا اداکار بن گیا۔

ایک انٹرویو میں شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے متعلق بتایا کہ آریان نے بھی میری طرح اداکاری کے بجائے فلم میکنگ کو ترجیح دی ہے اس ہی لئے وہ کسی فلم میں بطور اداکار شامل نہیں ہو رہا۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے بچوں پر کسی بھی شعبے کا انتخاب کرنے کے لیے کبھی دباو نہیں ڈالتے اور انہیں مرضی سے زندگی میں آگے بڑھنے کی اجازت دیتے ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!