اتوار, اکتوبر 5, 2025
انٹرٹینمنٹکسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر...

کسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر نہ دیں، بشری انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشری انصاری نے سیلاب متاثرین کو اپنے گھر کا گند اٹھا کر دینے والوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے حدیقہ کا ایک ویڈیو کلپ دیکھا جس میں لوگوں نے سیلاب متاثرین کیلئے کپڑوں کا عطیہ کیا ہے، گندے اور پھٹے پرانے خراب کپڑے اور جوتے بھی دیے ہیں۔

ادکارہ نے لوگوں سے مخاطب ہوکر مزید کہا کہ ایسا نہ کریں اگر کسی کیلئے نیکی کرنی ہے تو اپنے گھر کا گند اٹھا کر نہ دیں، یہ نیکی نہیں ہے یہ گناہ ہے جو آپ کے سر جائے گا۔

بشری انصاری نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے گلوکارہ حدیقہ کیانی کی سیلاب متاثرین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حدیقہ کیانی پر بہت پیار آرہا ہے، حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کو اپنا وقت دے رہی ہیں، ان کیلئے کام کر رہی ہے، یہ کام مشکل تو نہیں ہے لیکن اس کیلئے جذبہ چاہیے۔

واضح رہے حدیقہ کیانی سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے پیش پیش ہیں اور امدادی کاموں میں سرگرم ہیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!