اتوار, اکتوبر 5, 2025
پاکستانتوشہ خانہ ریفرنس: سماعت نہ ہوئی تو بائیکاٹ کریں گے، سلمان صفدر

توشہ خانہ ریفرنس: سماعت نہ ہوئی تو بائیکاٹ کریں گے، سلمان صفدر

توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی و اہلیہ بشری بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے بریت درخواستیں 22 ستمبر کو مقرر نہ کرنے پر کارروائی کے بائیکاٹ کا عندیہ دے دیا۔

جمعہ کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ ٹو ریفرنس میں عمران خان و بشری بی بی کی بریت درخواستیں جلد مقرر کرنے کی متفرق درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ انہوں نے موقف اپنایا کہ توشہ خانہ ٹو کیس کا ٹرائل بہت جلدبازی میں چلایا جا رہا ہے، ہمیں عدالتوں کے دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن کیسز نہیں لگتے۔

انہوں نے کہا کہ واضح کیا کہ اگر پیرکو ہماری درخواستیں مقرر نہ کی گئیں تو کیس میں دوبارہ عدالت نہیں آئوں گا۔ جسٹس انعام امین منہاس نے ریمارکس دیئے کہ پیر کو تو میرے پاس بہت سے کیسز ہیں لیکن میں دیکھ لیتا ہوں، بریت کیس کب لگانا ہے روسٹر دیکھ کر بتا دیں گے۔

بعد ازاں کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!