روایتی چھاؤ ژو کشیدہ کاری اور مغربی کشیدہ کاری کے امتزاج کی حامل کشیدہ کاری کی ایک قسم ‘چھاؤژو تصویر کشی’ کو چین کے قومی غیر مرئی ثقافتی ورثہ کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ 90 کی دہائی کے بعد کے ایک ہنر مند کو امید ہے کہ وہ اپنی کوششوں کی بدولت اس ورثہ کو آگے منتقل کرنے کے لیے مزید نوجوانوں کو اِس کی جانب راغب کرنے میں کامیاب رہے گا۔
