اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئینی ترمیمی بل عمران پر گرفت مضبوط کرنے کیلئے لایا جارہا ہے،عارف...

آئینی ترمیمی بل عمران پر گرفت مضبوط کرنے کیلئے لایا جارہا ہے،عارف علوی

لاہور: سابق صدرعارف علوی نے کہا ہے کہ آئینی ترمیمی بل عمران خان پر گرفت مضبوط کرنے کیلئے لایا جارہا ہے، اس پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کا اختیار نہیں، 90فیصد لوگ عمران خان کیساتھ ہیں یہ جو مرضی کرلیں لوگ ان کی طرف نہیں جائینگے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق صدر عارف علوی نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے پاکستان میں مسنگ پرسنز کا معاملہ پھیل گیا ہے، میری فوج پر جھوٹا الزام لگ رہا ہے، کئی تجزیہ نگار بیٹھ کر کہتے تھے کہ فوج نے یہ کیا،فوج نے وہ کیا مگر میری فوج ریاست کا ایک ستون ہے، نہیں چاہتا ہوں کہ میری فوج کا کسی کے ساتھ تنازع ہو۔ انہوں نے کہا کہ پچھلی دو تین سال کی حکومت اصلی نہیں ہے، اس کی جڑیں عوام میں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آئین پر قدغن کا بل انتہائی خطرناک ہے، مولا فضل الرحمن کا مشکور ہوں وہ بل میں رکاوٹ بنے۔انہوں نے کہا کہ اس پارلیمنٹ کو آئین میں ترمیم کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے کہا کہ جتنا ظلم اب کیا جارہا ہے اتنا تو ضیاء اور مشرف کے زمانے میں بھی نہیں تھا۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ90 فیصد لوگ عمران خان کیساتھ ہیں یہ جو مرضی کرلیں، لوگ ان کی طرف نہیں جائیں گے، یہ اسی مجبوری میں یہ بل لائے ہیں کہ عمران خان پر گرفت کو مضبوط کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں سے اپیل ہے کہ کل کے جلسے میں پرامن طریقے سے آئیں۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!