نوابشاہ: نوابشاہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نوابشاہ میں بھائی نے غیرت کے نام پر دو بہنوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی والدہ نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ بھائی نے پہلے دونوں بہنوں کو شربت میں نشہ آور دوا پلا کر بے ہوش کیا پھر بجلی کے تار سے کرنٹ لگا کر قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق روکنے کی کوشش پر ملزم نے ماں اور بھابھی کو بھی جان سے مارنے کی دھمکی دی۔پولیس کے مطابق ملزم کیخلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کردی گئی ہے جبکہ لڑکیوں کی نعشیں پوسٹ مارٹم کیلئے پیپلز میڈیکل ہسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
