اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلجوبائیڈن کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

جوبائیڈن کا دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف

واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی و علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں،ہمیں سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی سمیت امریکہ پاکستان ’گرین الائنس‘ فریم ورک میں مشترکہ مفادات کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق امریکہ کیلئے منتخب پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے امریکی صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی اور اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ اس موقع پر گفتگو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک امریکہ تعلقات اہم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ عالمی و علاقائی سلامتی و استحکام کو درپیش مسائل سے نبرد آزما ہونے کیلئے پاکستان کیساتھ کھڑا ہے۔ جوبائیڈن نے دہشت گردی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک امریکہ تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک اپنے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط تر بنانے کی خواہش رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک موسمیاتی تبدیلیوں، علاقائی سلامتی کے خطرات اور عالمی صحت کو درپیش اہم چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے متحد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں سلامتی، تجارت، سرمایہ کاری، اقتصادی ترقی سمیت امریکہ پاکستان ’گرین الائنس‘ کے فریم ورک میں مشترکہ مفادات کو اجاگر کرتے رہنا چاہئے۔

اس موقع پر پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی شراکت داری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ متبادل توانائی،گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کو خوش آمدید کہیں گے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!