بیجنگ: چینی مین لینڈ کے ایک ترجمان نے کہا کہ تائیوان کی بعض مصنوعات پر صفر ٹیکس پالیسی کی منسوخی کے ذمہ دار لائی چھنگ تے کی زیرقیادت تائیوان حکام ہیں جن کا تائیوان کی آزادی کا موقف اور اشتعال انگیز کارروائیاں اس فیصلے کی وجہ بنا ہے۔
ریاستی کونس کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے تائیوان کی 34 زرعی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس رعایت ختم کرنے کا اعلان کیا تھا جس پر عملدرآمد 25 ستمبر 2024 سے ہوگا۔
ریاستی کونسل کے امور تائیوان دفتر کے ترجمان چھن بین ہوا نے اس اقدام کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔
چھن کے مطابق ابتدائی طور پر 2005 اور پھر 2007 میں چینی مین لینڈ نے اس یقین کی بنیاد پر کہ آبنائے تائیوان کے دونوں اطراف کے لوگ ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے ہیں، تائیوان کی 34 زرعی مصنوعات کو درآمدی ٹیکس پر رعایت دی تھی جس میں تازہ پھل، سبزیاں اور سمندری غذا شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اس سے متعلقہ مصنوعات کوچینی مین لینڈ پر اپنی منڈیاں بڑھانے میں مدد ملی اور ساتھ ہی جزیرے کی زراعت اور ماہی گیری صنعتوں کے محنت کشوں کو بھرپور فوائد ملے۔
تاہم جب سے لائی نے جزیرے کے رہنما کی حیثیت سے عہدہ سنبھالا ہے تائیوان حکام "تائیوان کی آزادی” کے موقف پر سختی سے عمل پیرا ہیں اور "آزادی کے حصول” کے لئے مسلسل اشتعال انگیزی ، آبنائے پار دشمنی میں اضافہ اور تبادلے و تعاون میں رکاوٹیں ڈال رہے ہیں۔
