اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلچین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے بہترین ٹیکنالوجی اختراع ایوارڈ کے...

چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے بہترین ٹیکنالوجی اختراع ایوارڈ کے لئے نامزد

نیروبی: کینیا میں چین کی تعمیر کردہ نیروبی ایکسپریس وے کو افریقی مشاریکی ٹرانسپورٹ ایوارڈز 2024 کے لئے "ٹرانسپورٹ میں بہترین ٹیکنالوجی اختراع” کی کیٹگری میں نامزد کیا گیا ہے۔

روٹ کی آپریٹر چینی کمپنی موجا ایکسپریس وے نے کہا کہ نیروبی ایکسپریس وے 2024 افریقی مشاریکی ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں ٹرانسپورٹ میں بہترین ٹیکنالوجی اختراع کے لئے تیار ہے اور ہمیں آپ کے ووٹ کی ضرورت ہے،جبکہ ہمیں ووٹ دیں اور کینیا میں نقل و حمل میں انقلاب لانے میں ہماری معاونت کریں۔

ایونٹ کے منتظیمین کے مطابق افریقی مشاریکی ٹرانسپورٹ ایوارڈز مشرقی افریقہ میں ٹرانسپورٹ صنعت میں بہترین کارکردگی کو سراہنے کا ذریعہ ہے جس میں نجی اداروں کے ساتھ ساتھ مختلف سرکاری ادارے بھی شامل ہیں۔

یہ مسلسل دوسرا سال ہے جب نیروبی ایکسپریس وے کو نامزد کیا گیا ہے۔ 2023 میں اس نے افتتاحی تقریب میں "بہترین نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے” اور "پائیدار نقل و حمل” کی کیٹگری میں ایوارڈ جیتے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!