اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی نائب وزیر اعظم کی برطانوی چانسلر برائے خزانہ سےبات چیت، اقتصادی...

چینی نائب وزیر اعظم کی برطانوی چانسلر برائے خزانہ سےبات چیت، اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

بیجنگ: چین کے نائب وزیر اعظم ہی لی فینگ نے  برطانوی چانسلر برائے خزانہ ریچل ریوز سے ٹیلی فون پر بات چیت کی، جس میں تجارت اور اقتصادی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ہی لی فینگ  جنہوں نےچین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ میں چینی  وفد کی قیادت کی تھی  نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کے لئے برطانیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے  اور چین برطانیہ اقتصادی اور مالیاتی ڈائیلاگ کو دوبارہ شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین برطانیہ کے ساتھ ترقیاتی حکمت عملی کی صف بندی کو مضبوط بنانے، تجارت اور سرمایہ کاری کی آزادی اور سہولت کاری کو فروغ دینے اور مالیات،  ماحول دوست  معیشت، بائیو میڈیسن اور مصنوعی ذہانت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

اس موقع پر ریوز نے کہا کہ برطانیہ چین کے ساتھ بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل مدتی اور باہمی فائدہ مند تعلقات کی ترقی کے لئے مستحکم اور پائیدار بنیاد رکھی جا سکے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!