اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانڈونیشیا میں اگست کے دوران چینی الیکٹرک گاڑیاں چھائی رہیں

انڈونیشیا میں اگست کے دوران چینی الیکٹرک گاڑیاں چھائی رہیں

جکارتہ: انڈونیشیا میں اگست کے دوران الیکٹرک گاڑیوں کی مارکیٹ میں چینی کار ساز اداروں نے دیگر ایشیائی حریفوں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے برانڈز کا درجہ حاصل کرلیا۔

انڈونیشیا آٹوموٹیو انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق چینی کمپنی بی وائی ڈی سرفہرست رہی جسے جنوب مشرقی ایشیائی ملک میں سب سے زیادہ مقبولیت ملی اور اس کے مجموعی طور پر 2 ہزار 971 یونٹس فروخت ہوئے جس میں سیل اور آتو 3 سب سے زیادہ پسندیدہ ماڈل رہے ۔ اس کے بعد دو دیگر چینی الیکٹرک گاڑی برانڈز چیری اور وولنگ تھے جن کے 400 سے زائد یونٹس فروخت ہوئے۔

انڈونیشیا آٹوموٹو انڈسٹریز ایسوسی ایشن کی ویب سائٹ پر شائع ایک بیان کے مطابق آرڈر کے اعتبار سے اس کا موازنہ دیگر چینی برانڈز کی جائے تو اس میں اسے غیر معمولی کامیابی ملی ہے۔

ہیونڈائی آئونک اور کونا الیکٹرک جیسی جنوبی کوریا کی الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں کمی ہوئی اور ان میں سے ہر ایک کے 182 یونٹس فروخت ہوئے۔

انڈونیشیا میں چینی الیکٹرک گاڑیوں کی  مقبولیت کی وجہ طلب میں مسلسل اضافہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!