شی چھانگ : چین نے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ مرکز سے بائی ڈو-3 نیویگیشن سیٹلائٹ سسٹم (بی ڈی ایس-3) کے دو نئے سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیئے۔
بائی ڈو نظام کے سیٹلائٹ نمبر 59 اور 60 کو لیکر لانگ مارچ 3 بی کیریئر راکٹ اور یوآن ژینگ-1 (ایکسپیڈیشن-1) نے جمعرات کی صبح 9 بجکر 14 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔ راکٹ میں اپراسٹیج منسلک کیا گیا تھا۔
یہ لانگ مارچ کیریئر راکٹ سیریز کا 535 واں مشن تھا۔
