بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی سے جنوبی کوریا-چین پارلیمنٹیرینز یونین کے صدر کم تائی نیون کی قیادت میں ایک وفد نے بیجنگ میں ملاقات کی۔
وانگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کو فروغ دینے کے لئے یونین کے تعاون کو سراہتے ہیں۔
وانگ نے کہا کہ اس سے بین الاقوامی یا علاقائی حالات میں تبدیلی سے قطع نظر ،چین اور جنوبی کوریا کو باہمی اعتماد اور اچھے شراکت داروں کے ساتھ اچھا ہمسایہ ہونا چاہئےجوآپس میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کریں۔
جمہوریہ کوریا کے بارے میں چین کی پالیسی کے تسلسل اور استحکام کا ذکر کرتے ہوئے وانگ نے اس امید کا اظہار کیا کہ جمہوریہ کوریا چین سے تعاون بڑھائےگا، سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرے گا اور چین اور جمہوریہ کوریا کے تعلقات کی پائیدار اور مستحکم ترقی پر زور دے گا۔
وانگ نے کہا کہ چین دونوں ممالک کے درمیان اہلکاروں کے تبادلے کو مزید آسان بنانے کے اقدامات کا مطالعہ کرنے کا خواہاں ہے اور جمہوریہ کوریا کے زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کو چین کا دورہ کرنے کے لئے خوش آمدید کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین جمہوریہ کوریا کے ساتھ جامع اور باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے، آزاد تجارت کے اصولوں کی حفاظت کے لئے مل کر کام کرنے اور مستحکم، بلا روک ٹوک پیداوار اور سپلائی چینز کو برقرار رکھنے کے لئے تیار ہے۔
اس موقع پر جنوبی کوریا-چین پارلیمنٹیرینز یونین کے صدر کم تائی نیون اور شرکت کرنیوالے دیگر قانون سازوں نے کہا کہ یونین سٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے، اہلکاروں کے تبادلے میں اضافے، تعاون کے امکانات سے فائدہ اٹھانے اور جنوبی کوریا اور چین کی دوستی کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ تعاون کے لئے تیار ہے۔
