بدھ, اگست 20, 2025
تازہ ترینڈونگ گوان کی معیاری و جدید مصنوعات، عالمی خریداروں کی توجہ کا...

ڈونگ گوان کی معیاری و جدید مصنوعات، عالمی خریداروں کی توجہ کا مرکز بن گئیں

 چین کے شہر ڈونگ گوان میں گرمیوں کے موسم کے دوران غیر ملکی تجارت عام طور پر سست رہتی تھی۔

تاہم حالیہ موسم گرما میں ڈونگ گوان میں تجارت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ تقریب کے دوران کاروباری سرگرمیاں عروج پر دکھائی دے رہی ہیں۔

ڈنمارک، جرمنی، امریکہ، جاپان اور آسٹریلیا جیسے ممالک کی 20 سے زائد خریدار کمپنیوں کے نمائندوں نے 90 سے زیادہ اعلیٰ مقامی مینوفیکچررز سے بالمشافہ ملاقاتیں کی ہیں تاکہ ممکنہ تجارتی سودوں کے مواقع تلاش کئے جا سکیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): پُہاچووا لیزاویٹا، روسی خریدار

"ہم نے ان  کپڑوں کے بارے میں پہلے ہی کچھ تحقیق کر لی تھی جو وہ ہمیں یہاں دکھا رہے ہیں۔ اب ہم نے ان کپڑوں کو قریب سے دیکھا ہے اور  درحقیقت ہم اصل ڈیزائن سے متاثر بھی ہوئے ہیں۔ ہمیں کچھ واقعی دلچسپ مواقع ملے ہیں اور  میرا خیال ہے ہم مستقبل میں تعاون کر سکتے ہیں۔”

بھارتی خریدار جانی کا ڈونگ گوان میں مقصد بالکل واضح ہے۔وہ چین میں قابلِ اعتماد مینوفیکچرنگ شراکت داروں کو تلاش کر رہے ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ  گھریلو سامان کے شعبے میں معیاری اور جدید مصنوعات حاصل کریں۔

ان کی کمپنی کینیڈا اور مشرق وسطیٰ کے گاہکوں کے لیے چین میں تیار فرنیچر اور گھر کی سجاوٹ کا سامان خریدتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): جانی، بھارتی خریدار

"چین اب دنیا بھر میں منفرد مصنوعات کے حوالے سےجانا جاتا ہے۔ اس لئے ہم یقینی طور پر ایسی منفرد چیزیں تلاش کر رہے ہیں جو چین میں جدت کے ساتھ تیار ہو رہی ہیں۔ یہ جدید اور نئی مصنوعات ہیں جن کے معیاری ہونے پر کوئی شک نہیں۔”

جانی اسمارٹ گدے کی ایک فیکٹری میں خودکار پیداواری لائن سے بے حد متاثر ہوئے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): جانی، بھارتی خریدار

"میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ فیکٹری بغیر انسان کے کام کر سکتی ہے۔تو میں نے ابھی تصویریں دیکھی ہیں۔  لگتا ہے چین مکمل طور پر ڈیجیٹل راستے پر بڑھ رہا ہے۔اب اس بات کو  میں نے پہلی بار اپنی آنکھوں سے دیکھا اور حیران رہ گیا۔ جب مشین کام کرتی ہے تو ایک بھی غلطی نہیں ہوتی۔”

اعلیٰ ٹیکنالوجی کی حامل مینوفیکچرنگ کے حوالے سے چین کی کوششوں کی بدولت مصنوعی ذہانت کی مدد سے بنائے گئے چشمے، سمارٹ گدے اور روبوٹک ویکیوم کلینرز جیسی اسمارٹ گھریلو مصنوعات عالمی خریداروں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں۔

ڈونگ گوان سے گھریلو اور کچن مصنوعات کی خریداری میں برسوں کے تجربہ رکھنے والے ڈنمارک کے خریدار مائیکل جینسن اس بار اپنی کمپنی کے نئے کھلونوں کے کاروبار کے لئے ایک مینوفیکچرر تلاش کر رہے ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 4 (انگریزی): مائیکل جینسن، ڈینش خریدار

"میرے خیال میں چین کی منڈی اس قسم کی مصنوعات کے حوالے سے سب سے بڑی منڈیوں میں سے ایک ہے۔ اس لئے ہم اپنی زیادہ تر توجہ چین پر مرکوز کریں گے۔ ہماری کھلونوں کی منڈی ابھی اتنی بڑی نہیں ہے۔ اس لئے اب ہم اسے بڑھا رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ میں اس تقریب میں شامل ہوا۔ میرے لئے سب سے اہم بات فیکٹریوں کا معائنہ کرنا، ممکنہ سپلائرز سے ملنا اور اپنی نئی مصنوعات کے لئے نئے سپلائرز کو تلاش کرنا ہے۔”

ڈونگ گوان، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹیکسٹ آن سکرین:

ڈونگ گوان میں جدید اور معیاری مصنوعات کی شاندار نمائش

20 سے زائد ممالک سے خریداروں کی بھرپور شرکت

90 سے زیادہ مقامی مینوفیکچررز کی نمائندگی

اسمارٹ گھریلو مصنوعات اور جدید ٹیکنالوجی کا امتزاج

ہائی ٹیک مینوفیکچرنگ پر خصوصی توجہ مرکوز

خودکار فیکٹریوں نے خریداروں کو متاثر کیا

اسمارٹ میٹریس اور روبوٹک ویکیوم کی بڑھتی مقبولیت

خریداروں کےمختلف فیکٹریوں کے دورے، براہِ راست ملاقاتیں

ڈونگ گوان عالمی خریداروں کا اہم تجارتی مرکز بن گیا

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!