چین کے مشرقی شہر شنگھائی میں نان جِنگ روڈ پر واقع ہواوے سٹور میں ہسپانوی سیاح موبائل فون مصنوعات دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)
ڈھاکہ(شِنہوا)ہواوے کا "سیڈز فار دی فیوچر 2025 بنگلہ دیش” مقابلہ جیتنےوالوں نے چین کا 10 روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔
ہواوے بنگلہ دیش کے جاری کردہ بیان کے مطابق اس پروگرام کا مقصد نوجوان باصلاحیت افراد کو جدید ٹیکنالوجی اور اختراعات سے روشناس کروانا اور ان کی مہارت و علم میں اضافہ کرنا ہے۔
تقریباً 3 ہزار درخواست دہندگان میں سے 8 فاتحین کو کئی مراحل پر مشتمل جانچ کے بعد منتخب کیا گیا جس میں انٹرویوز، تحریری امتحانات، پریزنٹیشن سکلز اور انفرادی و گروہی کارکردگی شامل تھی۔
اس دورے میں طلبہ ڈیجیٹل ٹیلنٹ سمٹ میں شرکت کریں گے اور اس کے ساتھ فائیوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرنیٹ آف تھنگز، سمارٹ سٹی اور دیگر موضوعات پر تربیتی سیشنز اور سماجی تبادلہ پروگراموں میں حصہ لیں گے۔
ماہرین کی نگرانی میں تربیتی سیشنز میں شرکت اور سربراہی اجلاس میں صنعت کے رہنماؤں سے تبادلہ خیال کے ذریعے طلبہ عملی تجربہ اور عالمی نکتہ نظر حاصل کریں گے، جو انہیں بنگلہ دیش کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے آئی سی ٹی (انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی) شعبے میں مستقبل کے قائد بننے کے قابل بنائے گا۔
ہواوے جنوبی ایشیا میں بیرونی رابطوں کے سربراہ تنویر احمد نے کہا کہ 2025 بنگلہ دیش میں سیڈز فار دی فیوچر پروگرام کا 12 واں سال ہے۔ یہ محض ایک مقابلہ نہیں بلکہ ایک قیمتی سفر ہے جس کے ذریعے ہمارے طلبہ کو ملک میں یا بیرون ملک جدید آئی سی ٹی اور ٹیلی کام کا علم حاصل ہوتا ہے۔
