غزہ: اسرائیل کی غزہ پر شدید بمباری کے نتیجے میںنے مزید 26 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔منگل کی صبح اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے جنوب مشرقی علاقے الزیتون میں بڑے پیمانے پربمباری کر کے کئی مکانات تباہ کر دیئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی گولہ باری نے الزیتون اور الصبرہ کے محلوں کو شدید نقصان پہنچایا، جبکہ ڈرون طیاروں کی فائرنگ میں بھی اضافہ ہو گیا، اسرائیلی فوج نے جبالیا اور التفاح(مشرقی غزہ) پر بھی گولہ باری کی۔
ادھر خان یونس کی طرف بھی بھاری گولہ باری اور مسلسل فائرنگ کی گئی، جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی جاں بحق اور زخمی ہوئے۔ دیر البل میں بے گھر فلسطینیوں کے کیمپ پر حملے میں 4 شہری ہلاک ہوئے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق غزہ میں جاری جنگ میں اب تک 62 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ خیموں میں مقیم بے گھر لوگ پینے کے پانی، کھانے اور ادویات جیسی بنیادی ضروریات سے محروم ، امدادی مراکز بم باری اور خون ریزی کے مناظر میں بدل گئے ۔
