چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں منعقدہ گوانگ ڈونگ-ہانگ کانگ-مکاؤ عظیم تر خلیجی علاقہ انٹرنیشنل آٹو شو 2025 کے دوران مہمان بی وائی ڈی کے سٹال کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
شین زین(شِنہوا)چین کے جنوبی شہر شین زین کی غیر ملکی تجارت 2025 کے پہلے 7 ماہ میں 25.8 کھرب یوآن (تقریباً 361.7 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی ہے جو کہ چینی مین لینڈ کے شہروں میں سب سے آگے ہے۔
شین زین کسٹمز نے منگل کو بتایا کہ جولائی میں شین زین کے مجموعی درآمدی اور برآمدی حجم میں گزشتہ سال کی نسبت 6.2 فیصد کا اضافہ ہوا جو 415.94 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔ برآمدات 255.62 ارب یوآن رہیں جو اس سال ماہانہ برآمدات کی ایک نئی بلند ترین سطح ہے جس میں 4.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ درآمدات 8.8 فیصد بڑھ کر 160.32 ارب یوآن رہیں۔
شین زین کی برآمدات میں اضافہ روایتی الیکٹرانکس اور سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں دونوں میں مضبوط مسابقت کی وجہ سے ہوا۔ ابتدائی7 ماہ میں الیکٹرو مکینیکل برآمدات سب سے آگے رہیں جو 11.7 کھرب یوآن تک پہنچیں اور مجموعی برآمدات کا 74.7 فیصد رہیں۔
سٹریٹجک ابھرتی ہوئی صنعتوں نے خاص طور پر مضبوط ترقی کا مظاہرہ کیا جہاں لیتھیئم بیٹریاں اور خالص برقی مسافر کاروں کی برآمدات میں بالترتیب 37.9 فیصد اور 21.7 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ مربوط سرکٹس کی برآمدات میں 40.9 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا۔
الیکٹرانک پرزہ جات کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے شین زین کی الیکٹرو مکینیکل مصنوعات کی درآمدات میں 14.7 فیصد کا اضافہ ہوا جو مجموعی درآمدات کا 82.1 فیصد رہیں۔
نجی کاروباری اداروں نے شین زین کی تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دیا جس کا حصہ18کھرب یوآن رہا اور یہ مجموعی تجارتی قدر کا 69.8 فیصد ہے۔
