منگل, اگست 19, 2025
تازہ ترینچین کے تعمیر کردہ ایتھوپین ایئرلائنز ہیڈکوارٹرز کا ڈھانچہ مکمل

چین کے تعمیر کردہ ایتھوپین ایئرلائنز ہیڈکوارٹرز کا ڈھانچہ مکمل

ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں ایتھوپین ایئر لائنز کے نئے ہیڈکوارٹرز کی عمارت کا منظر-(شِنہوا)

عدیس ابابا(شِنہو)ایتھوپیا کے دارالحکومت عدیس ابابا میں زیر تعمیر ایتھوپین ایئرلائنز گروپ کے نئے ہیڈکوارٹر کی عمارت کا مرکزی ڈھانچہ مکمل ہوگیا ہے۔

45 میٹر بلند اس عمارت کے بنیادی ڈھانچے کی تکمیل کی تقریب میں ایتھوپین ایئرلائنز گروپ اور چائنہ سول انجینئرنگ کنسٹرکشن کارپوریشن (سی سی ای سی سی) کے نمائندوں نے شرکت کی۔

ایتھوپین ایئرلائنز گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مسفن تاسیو نے یقین ظاہر کیا کہ یہ منصوبہ مقررہ وقت پر مکمل ہو جائے گا اور ایئرلائن کی دیرینہ خواہش پوری ہو جائے گی۔

تاسیو نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ یہ ہیڈکوارٹرز جتنا جلد ممکن ہو مکمل ہو۔ ہماری توقع ہے کہ یہ ہیڈکوارٹرز اعلیٰ ترین معیار کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔

سی سی ای سی سی کی جانب سے 33 ہزار 560 مربع میٹرسے زائد رقبے پر تعمیر کئے جانے والے اس مںصوبے میں 6 مختلف عمارتیں شامل ہیں جن میں کمرشل، کارپوریٹ اور کسٹمر سروسز جیسی سہولیات ہوں گی۔

تاسیو نے کہا کہ چینی تعمیراتی کمپنیوں نے ایئرلائن کے لئے مختلف منصوبے کامیابی سے مکمل کئے ہیں۔ انہوں نے سی سی ای سی سی پر اعتماد کا اظہار کیا کہ وہ اس منصوبے کو بھی ایئرلائن کی توقعات کے مطابق مکمل کرے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!