چین کے جنوبی ہانگ کانگ میں بلند و بالا عماتوں کا منظر-(شِنہوا)
ہانگ کانگ(شِنہوا)ہانگ کانگ خصوصی انتظامی خطے (ایچ کے ایس اے آر) میں چین کی وزارت خارجہ کے کمشنر آفس کے ترجمان نے آسٹریلیا اور برطانیہ کی جانب سے چین مخالف عناصر کو نام نہاد "پناہ” دئیے جانے پر شدید ناراضی اور سخت مخالفت کا اظہار کیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ٹیڈ ہوئی چھی-فونگ، ٹونی چھونگ ہون-لام اور دیگر چین مخالف عناصر نے 2019 میں قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے سنگین جرائم کا ارتکاب کیا اور بیرون ملک فرار ہونے کے بعد بھی انہی مقاصد کے ساتھ اپنی سرگرمیاں جاری رکھیں۔ یہ افراد کھلے عام مجرم ہیں جنہوں نے ہانگ کانگ کے قومی سلامتی کے قانون کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔
ترجمان نے زور دے کر کہا کہ یہ مفرور افراد آخرکار انصاف کے کٹہرے میں لائے جائیں گے اور ان عناصر کو شہ دینے، پناہ دینے، حمایت کرنے یا ان کی حوصلہ افزائی کرنے والا کوئی بھی اقدام بے سود ہوگا۔
ترجمان نے متعلقہ ممالک پر زور دیا کہ وہ مجرموں کو پناہ دینا بند کریں اور کسی بھی صورت میں ہانگ کانگ کے داخلی معاملات میں مداخلت سے باز رہیں۔
