چینی وزیر خارجہ وانگ یی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمداسحاق ڈار کی ملاقات کی فائل فوٹو-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی 20 سے 22 اگست تک پاکستان کا دورہ کریں گے۔
چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے اعلان کے مطابق وانگ یی پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کے ساتھ چین-پاکستان وزرائے خارجہ تزویراتی مذاکرات کے چھٹے دور میں شرکت کریں گے۔
