بیجنگ: چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ 20 سے 23 اگست تک روس اور بیلاروس کا دورہ کریں گے، لی چھیانگ چین روس سربراہان حکومت کے 29ویں باضابطہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔
وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے پیر کو بتایا کہ وزیر اعظم لی کو روس کے وزیر اعظم میخائل میشوسٹن اور بیلاروس کے وزیر اعظم رومن گولوچینکو نے دورے کی دعوت دی ہے۔
