ہانگ کانگ: چین کے پرامن اتحاد کے فروغ کے لیے سمندر پار عالمی چینی کانفرنس منگل کو ہانگ کانگ میں منعقد ہو گی، جس سے ہانگ کانگ کانفرنس کا دوسری بار انعقاد کرنے والا ملک کا پہلا شہر بن جائے گا۔
ہانگ کانگ ایسوسی ایشن برائے فروغِ پرامن اتحاد ،(ایچ اے پی پی آر سی)کے مطابق چین کے پُرامن اتحاد کو غیر متزلزل طور پر فروغ دینے اور چینی قوم کی عظیم تجدید کے حصول کی کوششوں” کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں 50 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1ہزار200 نمائندوں کی شرکت متوقع ہے۔ کانفرنس کے اختتام پر ہانگ کانگ اعلامیہ 2024 جاری ہونے کا بھی امکان ہے۔
ایچ اے پی پی آر سی کے چیئرمین یاؤژی شینگ نے پیر کو پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ کانفرنس مادر وطن کے دوبارہ اتحاد کو فروغ دینے میں ہانگ کانگ میں "ایک ملک، دو نظام” کے کامیاب نفاذ کو اجاگرکرتے ہوئے دنیا بھر میں سمندر پار چینیوں کے "آزادی”مخالف اور دوبارہ اتحاد کے فروغ کے مضبوط ارادوں کو مزید مستحکم کرے گی جو آبنائے پارانضمام کے روشن امکانات کا ایک مظاہرہ ہوگا۔
