اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلروس نے یوکرین پر فائرمیزائلوں کو روکنے پر پولینڈ کو نتائج سے...

روس نے یوکرین پر فائرمیزائلوں کو روکنے پر پولینڈ کو نتائج سے خبردار کردیا

ماسکو: روس نے یوکرین پر فائر کیے گئے میزائلوں کو روکنے کی صورت میں پولینڈ  کو فیصلہ کن جواب دینے کی دھمکی دے دی۔

روس کی وزارت خارجہ میں تھرڈ یورپی ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر اولیگ ٹیپکن نے آرآئی اے نووستی نیوز ایجنسی کو انٹرویو میں کہا کہ یوکرین پر روس کے طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں کو روکنے کے لیے پولینڈ کی کسی بھی کوشش کا "ٹھوس اور مناسب” جواب دیا جائے گا۔

ٹیپکن نے یوکرین تنازعے میں مغربی ممالک کی براہ راست شمولیت سے لاحق  خطرات کو ایک بار پھر اجاگر کیا۔

ٹیپکن نے یہ بھی واضح کیا کہ اس معاملے پر کسی بھی فریق کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جا رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ روس کے موقف سے پولینڈ  اورنیٹو دونوں اچھی طرح آگاہ ہیں۔

اس سے پہلے پولینڈ کے وزیر خارجہ رادوسلاو سیکورسکی کہہ چکے ہیں کہ وارسا یوکرین پر داغے جانے والے روسی میزائل مار گرانے کے امکان پر غور کر رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!