اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانخیرپور،زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد جاں بحق،4 کی حالت تشویشناک

خیرپور،زہریلا دودھ پینے سے 6 افراد جاں بحق،4 کی حالت تشویشناک

خیرپور : خیرپور میں زہریلا دوددھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے،4 کی حالت تشویشناک۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے علاقے پیر جو گوٹھ کے قریبی گاؤں حبیب بروہی میں رات گئے زہریلا دودھ پینے سے بچوں سمیت 10 افراد کی حالت غیر ہوگئی جن کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم ہسپتال پہنچ کر دو بچے وفات پا گئے جبکہ تشویشناک حالت میں مبتلا 8 افرادکا علاج جاری رہا تاہم پیر کی صبح مزید 4 افراد جاں بحق ہوگئے جس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 4 افراد کا علاج جاری ہے۔

پولیس کے مطابق جاں بحق ہونیوالوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں جن میں دلبر غلام اصغر، فہمیدہ گنج، بی بی سونیا و دیگر شامل ہیں۔دوسری جانب ورثا نے الزام عائد کیا ہے کہ سول ہسپتال میں انتظامات اور ڈاکٹرز موجود نہیں تھے جس وجہ سے بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں، غفلت برتنے والے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔پولیس کے مطابق تفتیش کی جارہی ہے کہ زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!