اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینانٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا...

انٹرنیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے: علی احسان

سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن علی احسان نے بتایا ہے کہ ملک میں انٹر نیٹ میں خلل سے آئی ٹی انڈسٹری کو 30 کروڑ ڈالرز کا نقصان ہو رہا ہے۔

آئی ٹی سیکٹر میں بڑی کمپنیوں کی شکایات ہیں کہ ان کی لائنیں متاثر ہوئی ہیں، فائر وال سے متعلق ہم سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

علی احسان کا کہنا ہے کہ ہم مشاورت کرنا چاہتے ہیں، کام کرنا چاہتے ہیں، ہم ملک میں ڈالرز لے کر آتے ہیں۔سینئر وائس چیئرمین پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ کل تک تو انٹر نیٹ کا مسئلہ حل نہیں ہوا تھا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ شاید کوئی تنصیب کی جا رہی ہے جو ٹھیک طریقے سے اینٹی گریٹ نہیں ہو رہا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!