ہفتہ, جولائی 26, 2025
انٹرنیشنلچینی سرمایہ کاری ہماری معاشی ترقی کی راہ ہموار کررہی ہے، ہنگری...

چینی سرمایہ کاری ہماری معاشی ترقی کی راہ ہموار کررہی ہے، ہنگری وزیر خارجہ

ہنگری کے دارالحکومت بوداپست میں ہنگری کی وزارت خارجہ و تجارت کے زیر اہتمام ہنگری میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے عہدیداروں کے ساتھ ناشتے پر ملاقات کی جا رہی ہے-(شِنہوا)

بوداپست(شِنہوا)ہنگری کے وزیر خارجہ و تجارت پیٹر سیجارتو نے کہا ہے کہ چینی سرمایہ کاری نے ہنگری کی معاشی کارکردگی کو نمایاں طور پر بہتر بنایا ہے اور ملک کی شعبہ جاتی تبدیلی میں معاونت کی ہے۔

پیٹر سیجارتو نے ہنگری میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کے ایگزیکٹوز کے ساتھ بوداپست میں ناشتے پر ملاقات کے دوران کہا کہ ہنگری فخر کے ساتھ چینی سرمائے کے لئے یورپ کی بنیادی منزل کے طور پر خدمات انجام دیتا ہے اور ہم اس حیثیت کو برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔

چینی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں ہنگری کی کامیابی اجاگر کرتے ہوئے سیجارتو نے کہا 2020، 2023 اور 2024 میں چینی کمپنیوں نے ہمارے ملک میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ سرمایہ کاری جدید ترین ٹیکنالوجیز لاتی ہے اور بڑی تعداد میں قابل اعتماد ملازمتیں پیدا کرتی ہے۔

سیجارتو نے عالمی سطح پر رابطے اور باہمی احترام پر مبنی تعاون کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہنگری دنیا کو مقابلہ کرنے والے بلاکس میں تقسیم کرنے کے تصور کو مسترد کرتا ہے۔

ہنگری میں چین کے سفیر گونگ تاؤ نے چین اور ہنگری کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون میں حاصل ہونے والے فائدہ مند نتائج کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں سے دوطرفہ اقتصادی اور تجارتی تعاون نئی بلندیوں تک پہنچے گا۔ یہ تعاون دونوں ممالک کی اقتصادی ترقی اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے میں مزید حصہ ڈالے گا اور ہمارے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید گہرا کرے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!