چینی صدرشی جن پھنگ چین کے مشرقی صوبہ فوجیان کے شہر نان پھنگ میں چائے کے باغ کا دورہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)جمعرات کو جاری کردہ ایک رپورٹ میں شی جن پھنگ کے چین کے مشرقی صوبے فوجیان میں کام کرنے کے دوران چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے راستے کی تلاش کا ذکر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ چینی طریقے کس طرح مالیاتی نظم ونسق کے لحاظ سے دوسرے ممالک کو متاثر کرکے دنیا میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں۔
’’چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کی تلاش: فوجیان میں شی جن پھنگ کے اقدامات‘‘ کے عنوان سے اس رپورٹ میں شی جن پھنگ کے فوجیان میں اپنے دور تعیناتی کے دوران مالیاتی کام سے متعلق ان کے اصلی تصورات اور انقلابی اقدامات کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے راستے کی نظریاتی بنیادوں اور خصوصیات کی وضاحت کی گئی ہے اور عالمی مالیاتی ترقی و نظم ونسق کے لئے چینی حل اور دانش کو اجاگر کیا گیا ہے۔
3 ابواب پر مشتمل یہ رپورٹ شِنہوا نیوز ایجنسی کے ایک اعلیٰ سطح کے قومی تھنک ٹینک شِنہوا انسٹیٹیوٹ نے بیجنگ میں جاری کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فوجیان میں اپنے دور تعیناتی کے دوران شی کے مالیات سے متعلق خطابات اور اقدامات منظم، گہرے اور نتیجہ خیز ہیں۔ اس میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ 2012 میں 18ویں کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی قومی کانگریس کے بعد سے مالیاتی کام سے متعلق ان کے بیانات سے نظریاتی اور عملی دونوں لحاظ سے ہم آہنگ ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چینی خصوصیات کے ساتھ مالیاتی ترقی کے راستے کے لئے توانائی کے ذرائع اور اہم رہنمائی کے طور پرشی کے خطابات اور اقدامات کی اہم نظریاتی اور عملی اہمیت ہے جو وقت اور جگہ سے ماورا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link