چین کے شمالی اندرونی منگولیا خودمختار علاقے کی ایرین ہاٹ بندرگاہ پر مال بردار ٹرینیں نظر آرہی ہیں۔(شِنہوا)
چھونگ چھنگ/ہوہوٹ (شِنہوا) چین کی جنوب مغربی چھونگ چھنگ بلدیہ میں تیار کی گئی گاڑیوں کا ایک نیا گروپ چائنہ-یورپ مال بردار ٹرین سروس کے ذریعے بیرون ملک منڈیوں کے سفر پر روانہ ہورہاہے۔
گاڑ یوں کے اس گروپ کی مالیت تقریباً 2 کروڑ یوآن (تقریباً 27 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) ہے جو ایک مخصوص آٹو مال بردار ٹرین کے ذریعے ماسکو بھیجا جا ئے گا جو کہ چند ہفتوں میں اپنی منزل پر پہنچنے والی ہے۔
ایک بڑے کارساز پیداواری مرکز کے طور پر چھونگ چھنگ حالیہ برسوں میں اپنی گاڑیوں کی برآمدات کو تیزی سے بڑھا رہا ہے۔ مقامی کار ساز ادارے جیسےسیرس گروپ اور چھانگ آن آٹو اور معاون اداروں کی بڑھتی ہوئی تعداد مزید جدید اور موثر لاجسٹک حل کی مانگ کو بڑھا رہی ہے۔
چھونگ چھنگ خشکی سے گھرا ہوا علاقہ ہے تا ہم اس کے باوجود اس نے چائنہ-یورپ مال بردار ٹرینوں کے ذریعے روایتی لاجسٹک رکاوٹوں پر قابو پا لیا ہے۔
یہ شہر اب اس ریل نیٹ ورک کا فائدہ اٹھا کر یورپ بھر کی منڈیوں تک رسائی حاصل کر رہا ہے جبکہ نیو انٹرنیشنل لینڈ-سی ٹریڈ کوریڈور کے ذریعے آسیان ممالک تک بھی رسائی حاصل کر رہا ہے جو چین کے مغربی علاقوں کو عالمی منڈیوں سے ملانے والا ایک اہم لاجسٹک نیٹ ورک ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link