بدھ, ستمبر 10, 2025
تازہ ترینچین وسطی ایشیا تعاون سے ازبک نوجوان کا کاروبار نئی بلندیوں پر...

چین وسطی ایشیا تعاون سے ازبک نوجوان کا کاروبار نئی بلندیوں پر پہنچ گیا

’’میرا چینی نام لی ہاؤ یو ہے۔ میرا تعلق ازبکستان سے ہے۔ میں سال  2019 میں تعلیم کے لئے چین آیا تھا۔‘‘

دونیور ماتموسائف نے مئی 2023 میں چین کے شہر شی آن میں اپنی تجارتی کمپنی قائم کی تھی۔ یہ شہر چین اور  یورپ کے درمیان  مال بردار ریل سروسز کا ایک اہم مرکز ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): دونیور ماتموسائف، جنرل منیجر، عمرخان (شانشی) انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ

"میرا پہلا بڑا آرڈر روس سے آیا تھا۔ ہم نے فٹنس آلات کے ایک کنٹینر کی ترسیل کا معاہدہ کیا۔ اس معاہدے پر دسمبر 2023 میں دستخط کئے گئے۔مارچ 2024 تک یہ سامان شی آن سے چین یورپ مال بردار ٹرین کے ذریعے روانہ کر دیا گیا۔ یہی میرا پہلا بڑا آرڈر تھا۔

گزشتہ 2 برسوں کے دوران میرا ازبکستان، روس اور قازقستان میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ اچھا تعاون رہا ہے۔ ازبکستان میں ہم زیادہ تر تعمیراتی مشینری اور تعمیراتی سامان کے شعبے میں کام کرتے ہیں کیونکہ ہمارا ملک تعمیرات کے شعبے میں تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔ چین کی بہت سی کمپنیاں بھی یہاں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔”

2023 میں پہلے چین وسطی ایشیا سربراہ اجلاس کے بعد سے چین اور وسطی ایشیائی ممالک کے درمیان نقل و حمل کا نظام مزید مؤثر ہوا ہے اور باہمی تبادلے میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): دونیور ماتموسائف، جنرل منیجر، عمرخان (شانشی) انٹرنیشنل ٹریڈ کمپنی لمیٹڈ

"جوں جوں مزید پالیسیاں اور نئی قسم کی معاونت متعارف ہو رہی ہے، مواقع بھی بڑھتے جا رہے ہیں۔ چین میں نقل و حمل بہت آسان ہے۔ ازبکستان کے لئے زمینی ترسیل بآسانی ممکن ہے جو صرف 15 دن میں مکمل ہو سکتی ہے۔ہم چین یورپ مال بردار ٹرین سروس سے بھی فائدہ اٹھا رہے ہیں جو کہ بہت مؤثر ہے۔

میں صرف وسطی ایشیا یا روس تک محدود نہیں  رہنا چاہتا بلکہ دوسرے ممالک کے ساتھ بھی  اسی طرح کام کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔  عالمی سطح پر تجارت کرنا میرا خواب ہے اور یہ خواب اب حقیقت کا روپ دھار رہا ہے۔”

شی آن، چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پوائنٹس آن سکرین :

ازبک نوجوان نے تعلیم مکمل کرنے کے بعد چین میں عالمی تجارتی کمپنی قائم کی

شی آن میں قائم کمپنی چین یورپ ٹرین سروس کے ذریعے مال برآمد کرتی ہے

روسی مارکیٹ سے پہلا بڑا آرڈر ملا، فٹنس آلات کامیابی سے روانہ کئے

کمپنی کی توجہ ازبکستان میں تعمیراتی مشینری کے کاروبار پر مرکوز ہے

روس اور قازقستان میں بھی کاروباری شراکت داری قائم کر لی ہے

ازبک نوجوان کا عزم ہے کہ وہ  اپنا کاروبار دنیا بھر میں پھیلائے گا

عالمی کاروبار کا خواب اب اسے  حقیقت بنتا دکھائی  دے رہا ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!