اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نایاب ارضیاتی مواد سے متعلق برآمدی لائسنس کی درخواستوں کے جائزے...

چین نایاب ارضیاتی مواد سے متعلق برآمدی لائسنس کی درخواستوں کے جائزے کا عمل تیز کرے گا، وزارت تجارت

چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار خطے کے علاقے باؤتوو میں واقع نایاب ارضیاتی عناصر کے عجائب گھر میں موجود نایاب کچی دھات کا ایک نمونہ رکھا گیا ہے-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین عالمی صنعتی و سپلائی چینز کے استحکام اور تحفظ کو ہمیشہ غیر معمولی اہمیت دیتا رہا ہے اور نایاب ارضیاتی مواد سے متعلق برآمدی لائسنسوں کے جائزہ کے عمل کو متعلقہ قوانین و ضوابط کے تحت تیز کر رہا ہے۔

وزارت کے ترجمان حہ یادونگ نے ایک پریس کانفرنس میں نایاب ارضیاتی مواد کی برآمدات سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ چین نے قانون کے مطابق بعض درخواستوں کی منظوری دی ہے اور مستقبل میں اس عمل کو مزید مضبوط بنانے کا ارادہ رکھتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین برآمدی کنٹرول کے بارے میں متعلقہ ممالک کے ساتھ روابط اور بات چیت کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے اور ضوابط کی پاسداری کرنے والی تجارت کو آسان بنانے کے لئے سرگرم کردار ادا کرتا رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!