چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے کونمنگ میں منعقدہ 8ویں چائنہ-جنوبی ایشیا نمائش کے دوران پاکستانی نمائش کنندہ (بائیں)جنوبی ایشیا پویلین میں مہمانوں کو قالین متعارف کروا رہا ہے۔(شِنہوا)
کونمنگ (شِنہوا) 9ویں چائنہ-جنوبی ایشیا نمائش کا آغاز چین کے جنوب مغربی صوبے یون نان کے دارالحکومت کونمنگ میں ہو گیا ہے۔ اس نمائش میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں کے ساتھ ساتھ 2 ہزار500 سے زائد کاروباری ادارے شرکت کر رہے ہیں۔
6 روزہ نمائش نے تمام جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیائی اقوام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا ہے ۔اس میں 16 نمائشی ہالز ہیں جن میں سے تقریباً 70 فیصد پیداواری، ماحول دوست توانائی، کافی کی صنعت اور روایتی چینی ادویات جیسے پیشہ ورانہ شعبوں کے لیے وقف ہیں۔
جنوبی ایشیا کے حوالے سے 2 پویلینز قائم کیے گئے ہیں جن میں تقریباً 800 بوتھس ہیں، ان میں سے بھارت اور پاکستان ہر ایک 140 بوتھس کے ساتھ نمائش میں موجود ہے۔
نمائش کے دوران تقریباً 40 اقتصادی اور تجارتی تقریبات منعقد کی جائیں گی جن میں علاقائی تعاون کو گہرا کرنے کے مقصد سے فورمز اور خریداری کے لیے تعارفی اجلاس شامل ہیں۔
یہ نمائش پہلی بار 2013 میں کونمنگ میں منعقد ہوئی تھی، اسی سال چین نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کا آغاز کیا تھا۔ تب سے اب تک اس نے 110 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ کے غیر ملکی تجارتی لین دین میں سہولت فراہم کی ہے اور 20 ہزار سے زائد کاروباری اداروں کی خدمت کی ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link