اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے گوانگ ڈونگ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے...

چین نے گوانگ ڈونگ میں سیلاب سے بچاؤ کے اقدامات کے لیے 6 کروڑ یوان مختص کر دیے

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شاؤ گوان کے ضلع وو جیانگ میں دریائے بے جیانگ کی معاون ندی کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن نے گوانگ ڈونگ صوبے میں سیلاب سے بچاؤ اور بحالی کی کوششوں کو مستحکم بنانے کے لئے مرکزی بجٹ سے 6 کروڑ یوآن (تقریباً 83 لاکھ 60 ہزار امریکی ڈالر) مختص کئے ہیں۔

کمیشن کے مطابق یہ فنڈز گوانگ ڈونگ کے متاثرہ علاقوں میں بنیادی شہری سہولیات اور عوامی خدمات کی بحالی پر خرچ کئے جائیں گے۔

حالیہ دنوں میں صوبے کو شدید سیلاب کا سامنا کرنا پڑا ہے اور ژاؤ چھنگ شہر سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔

مقامی حکام کے مطابق بدھ کی دوپہر تک ژاؤچھنگ کے زیر انتظام ہوائی جی کاؤنٹی میں لگاتار موسلا دھار بارش کے باعث تقریباً 3 لاکھ افراد متاثر ہوئے جن میں سے تقریباً 70 ہزار افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!