سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں جے ڈی کے گودام سے جنگ ڈونگ لاجسٹکس کی ترسیلی گاڑی نکل رہی ہے-(شِنہوا)
ریاض(شِنہوا)ای کامرس کی بڑی چینی کمپنی جے ڈی ڈاٹ کام کے نقل و حمل کے شعبے جنگ ڈونگ لاجسٹکس نے سعودی عرب میں ایکسپریس ڈیلیوری سروس کا آغاز کردیا ہے جو عالمی سطح پر اس کی توسیع کی کوششوں کا حصہ ہے۔
کمپنی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جوئے ایکسپریس نامی یہ نئی سروس خودکار طور پر چلنے والی بی 2 سی ایکسپریس ڈیلیوری سروس ہے۔
یہ سروس مملکت کے بیشتر علاقوں کا احاطہ کرتی ہے اور دہلیز پر ترسیل کی سہولت فراہم کرتی ہے جس میں ترسیل پر نقد ادائیگی اور اسی دن یا اگلے دن کی تیز ترین ترسیل جیسے آپشنز شامل ہیں۔
افتتاحی تقریب میں جنگ ڈونگ لاجسٹکس کے مشرق وسطیٰ شعبے کے سربراہ چارلی پینگ نے کہا کہ جنگ ڈونگ لاجسٹکس سعودی عرب میں ہمارے صارفین کو جدید ترین خدمات فراہم کرے گی اور سعودی وژن 2030 کی حکمت عملی سے ہم آہنگ ہوگی۔ یہ لاجسٹکس اور ملازمتوں کی تخلیق پر توجہ مرکوز کرے گی۔
سعودی عرب کی وزارت ٹرانسپورٹ اور لاجسٹکس سروسز کے نائب وزیر ریان الباقری نے کہا کہ سعودی عرب میں جنگ ڈونگ لاجسٹکس کی سرمایہ کاری عالمی نقل و حمل کا مرکز بننے کے ہمارے قومی وژن سے ہم آہنگ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link