اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کا تیان وین-2 خلائی محقق مئی کے آخر میں روانہ ہوگا

چین کا تیان وین-2 خلائی محقق مئی کے آخر میں روانہ ہوگا

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں چین کا تیان وین-2 محقق شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے تکنیکی علاقے میں اسمبلی، آزمائش اور ایندھن بھرنے کے مراحل مکمل کرنے کے بعد لانچ ایریا کی طرف منتقل کیا جا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین کی قومی خلائی انتظامیہ (سی این ایس اے) نے کہا ہے کہ چین کا تیان وین-2 محقق مئی کے آخر میں  روانہ کیا جائے گا۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان میں واقع شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر کے تکنیکی علاقے میں اپنی طے شدہ اسمبلی، آزمائش اور ایندھن بھرنے کا عمل مکمل کرنے کے بعد محقق کو اس کے لانچ ایریا میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

اس کے بعد یہ فعال جانچ اور مشترکہ ٹیسٹ کرے گا۔

سی این ایس اے نے بتایا کہ اس سے قبل تیان وین-2 لانچ مشن کولے کر جانے والے لانگ مارچ۔3بی وائی 110راکٹ کو 14 مئی کو تکنیکی علاقے سے لانچ ایریا میں منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد لفٹنگ اور ڈاکنگ کے کام مکمل کر لیے گئے تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!