اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینشی جن پھنگ کی فکر پر مشتمل مضامین کا نیا مجموعہ شائع...

شی جن پھنگ کی فکر پر مشتمل مضامین کا نیا مجموعہ شائع ہوگیا

’’شی جن پھنگ: چین کا طرز حکمرانی‘‘ کتاب کی چینی اور انگریزی زبان کی چوتھی جلدکا عکس دیکھا جاسکتا ہے- (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)سنٹرل پارٹی لٹریچر پریس نے "نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر شی جن پھنگ کے نظریے” کے مطالعے پر مشتمل مضامین کا نیا مجموعہ شائع کر دیا ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی)  کی مرکزی کمیٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر کا مرتب کردہ مجموعہ 5 جلدوں پر مشتمل ہے جس میں نومبر 2023 کے بعد شائع ہونے والے 29 مضامین شامل ہیں۔

یہ مضامین سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے متعلقہ نظریات کے مطالعے اور نفاذ پر مرکوز ہیں۔ ان کا مقصد پارٹی کے نئے عہد کے اختراعی نظریات کی سائنسی تحقیق اور نظریاتی تشریح کو فروغ دینا ہے۔

یہ تمام مضامین پہلے پیپلز ڈیلی یا چھیوشی جرنل میں شائع ہو چکے ہیں جو کہ کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اہم اشاعتی ادارے ہیں۔

اسی موضوع پر پہلے 2 مجموعے 2020 اور 2023 میں شائع کئے گئے تھے جو 5، 5 جلدوں پر مشتمل تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!