اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینہوا وے نے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی پی سیز...

ہوا وے نے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ سسٹم پر مبنی پی سیز لانچ کر دئیے

سپین کے شہر بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس(ایم ڈبلیو سی) 2024 کے دوران لوگ ہوا وے کا بوتھ دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

چھنگ دو(شِنہوا)چین کی بڑی ٹیکنالوجی کمپنی ہوا وے نے ہارمونی او ایس پر چلنے والے 2 لیپ ٹاپ پیش کئے ہیں جو پرسنل کمپیوٹرز پر اس کے اپنے تیار کردہ آپریٹنگ نظام کا آغاز ہے۔

ہواوے میٹ بک پرو اور میٹ بک فولڈ الٹیمیٹ ڈیزائن ہارمونی کی لانچنگ او ایس کو سمارٹ فونز اور ٹیبلٹس سے آگے لے جا کر اسے پی سی مارکیٹ میں داخل کرنے کی کمپنی کی کوششوں کو ظاہر کرتی ہے جو طویل عرصے سے مائیکروسافٹ کے ونڈوز اور ایپل کے میک او ایس کے زیرِ اثر ہے۔

چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو میں ہونے والے لانچ ایونٹ میں ہوا وے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر یو چھینگ ڈونگ نے کہا کہ ہارمونی او ایس پر چلنے والے کمپیوٹر سافٹ ویئر، ہارڈویئر، ڈیوائسز اور کلاؤڈ سروسز کو یکجا کر کے پی سی کے تجربے کو بنیادی طور پر نئی شکل دیتے ہیں۔

ہارمونی او ایس یا چینی زبان میں ہونگ مینگ اوپن سورس آپریٹنگ نظام ہے جو مختلف ڈیوائسز اور حالات کے لئے تیار کیا گیا ہے۔ پہلی بار 2019 میں لانچ کیا گیا یہ نظام تب سے سمارٹ فونز، ٹیبلٹس، پہننے والے آلات، جدید گھریلو آلات اور نئی توانائی والی گاڑیوں میں استعمال ہو رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!