چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر شین زین میں 13ویں چائنہ انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکسپو(سی آئی ٹی ای2025 ) میں لوگ شرکت کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین نے سائنس اور ٹیکنالوجی خدمات کے شعبے کی اعلیٰ معیار کی ترقی کو تیز کرنے کے لیے ایک عمل درآمد رہنما اصول جاری کیا ہے۔
وزارت صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی، چائنہ ایسوسی ایشن فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور 7 دیگر سرکاری اداروں نے مشترکہ طور پر اس رہنما اصول کو جاری کیا۔
رہنما اصول ترقیاتی ایکو سسٹم کو بہتر بنانے، شعبےکے حجم اور کارکردگی کو وسعت دینے، سائنسی اور تکنیکی کامیابیوں کی تبدیلی اور تجارت کو تیز کرنے اور سائنسی-تکنیکی اور صنعتی اختراع کی مربوط ترقی کی حمایت کرنے کے اہداف طے کرتا ہے۔
یہ شعبے کی جامع ترقی پر زور دیتاہے جس میں تحقیق و ترقی، ٹیکنالوجی کی منتقلی اور تجارت ، بزنس انکیوبیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ جیسے اہم شعبوں میں خصوصی کاموں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے۔
یہ شعبے کی تبدیلی اور بہتری کو تیز کرنے، سائنس و ٹیکنالوجی خدمات میں اختراع کو بڑھانے، اگلی نسل کی انفارمیشن ٹیکنالوجیز کے انضمام کو گہرا کرنے اور جدید ماحول دوست ٹیکنالوجیز کے اطلاق کو وسیع کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔
یہ شعبے کی اعلیٰ معیار، سمارٹ، ماحول دوست اور مربوط ترقی کو فروغ دینے کی کوششوں پر بھی زور دیتا ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link