چین کے بڑے شہروں میں اپریل کے دوران کمرشل رہائشی مکانات کی قیمتوں میں استحکام کا رجحان جاری رہا- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کے بڑے شہروں میں اپریل کے دوران کمرشل رہائشی مکانات کی قیمتوں میں استحکام کا رجحان جاری رہا۔
قومی ادارہ شماریات(این بی ایس) کے سروے کے مطابق 70 بڑے شہروں میں اپریل کے دوران مکانات کی قیمتیں یا تو مستحکم رہیں یا گزشتہ ماہ کے مقابلے میں معمولی کم ہوئیں۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری رہا تاہم کمی کی رفتار میں مزید سست روی آئی۔
اول درجے کے شہروں بیجنگ،شنگھائی، گوانگ ژو اور شین زین میں نئے گھروں کی قیمتیں اپریل میں گزشتہ سال سے 2.1 فیصد کم ہوئیں جبکہ مارچ میں قیمتیں 2.8 فیصد کم ہوئی تھیں۔
این بی ایس کے اعدادوشمار کے مطابق ان شہروں میں نئے گھروں کی قیمتیں گزشتہ ماہ کی نسبت مستحکم رہیں جبکہ پرانے گھروں کی قیمتیں مارچ کے مقابلے میں 0.2 فیصد کم ہوئیں۔
این بی ایس کے زیر نگرانی دیگر بڑے شہروں میں بھی مکانات کی قیمتوں میں ایک سال پہلے کی نسبت معمولی کمی ہوئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link