چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر یی بِن کی جون لیان کاؤنٹی میں مٹی کاتودہ گرنے کے بعد کارکن امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں-(شِنہوا)
گوانگ ژو(شِنہوا)چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک گاؤں میں موسلادھار بارش کے باعث مٹی کا تودہ گرنے سے 3 منزلہ عمارت متاثر ہوئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور ایک لاپتہ ہوگیا۔
گاؤژو کے ہنگامی انتظام کے ادارے کے مطابق پیر کی صبح 7 بجے کے قریب گاؤژو شہر میں واقع پھنگ توؤ گانگ گاؤں میں مٹی کا تودہ گرا جس میں 7 افراد پھنس گئے۔
ملبے سے 6 افراد کو نکالا گیا، ان میں سے 3 جانبر نہ ہوسکے۔ دیگر 3 ہسپتال میں زیر علاج ہیں تاہم وہ خطرے سے باہر ہیں۔
لاپتہ شخص کی تلاش کے لئے کارروائیاں جاری ہیں جس میں 140 سے زائد پولیس اہلکار، آگ بجھانے والا عملہ اور ڈاکٹر حصہ لے رہے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link