پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین ، امریکہ تجارتی کشیدگی میں کمی، چینی برآمدات میں خاطر خواہ...

چین ، امریکہ تجارتی کشیدگی میں کمی، چینی برآمدات میں خاطر خواہ اضافہ

چین اور امریکہ کے درمیان جنیوا میں ہونے والے دو روزہ تجارتی مذاکرات کے بعد سموارکے روز ٹیرف میں نرمی کے سلسلے میں متعدد اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے، جو دونوں عالمی معیشتوں کے درمیان تعلقات  بڑھنے  کا  مثبت عمل ہے۔ اس پیش رفت کا براہ راست اثر چین کے برآمدی شعبے پر نظر آ رہا ہے، جہاں امریکی خریداروں کی جانب سے آرڈرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔ تاجر اس اعتماد کی بحالی اور کاروباری سرگرمیوں کوایک نئے دور کی شروعات قرار دے رہے ہیں۔

ژے جیانگ صوبے کا شہر یی وو، جسے "دنیا کی سپر مارکیٹ” کہا جاتا ہے۔ امریکی خریداروں کے بڑھتے آرڈرز  نے تاجروں کو مال تیار کروا نے اور ترسیل کے انتظامات  تیز کرنے میں مصروف کر دیا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 1 (چینی):  وین کونگ جیان، دکاندار، یی ووانٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ
"یہ نیکروں  کا آرڈر ایک غیر ملکی تجارتی کمپنی کی جانب سے دیا گیا تھا۔ ہم نے فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں اس کے چند نمونے تیار کیے۔ جیسے ہی امریکی خریدار آرڈر دینے کے لیے تیار ہوئے، اضافی ٹیکسز کا اعلان ہو گیا اور یہ آرڈر مؤخر کر دیا گیا۔ تاہم  12 مئی کو محصولات میں کمی کی خبر سامنے آنے کے بعد خریدار نے فوراً رابطہ کیا اور بتایا کہ وہ آج (13 مئی) آرڈر دے گا اور تقریباً 20 ہزار جوڑے کی تیاری کا کام شروع کرنے کو کہہ رہا ہے۔”

ساوٴنڈ بائٹ 2 (چینی):وین کونگ جیان، دکاندار، یی ووانٹرنیشنل ٹریڈ مارکیٹ
"حالیہ ٹیرف میں کمی کے بعد امریکی خریداروں کی جانب سے رابطوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، اور مجھے امید ہے کہ ہماری کمپنی کو آئندہ دنوں میں بڑے پیمانے پر آرڈرز موصول ہوں گے۔ ٹیرف میں کمی نہ صرف برآمد کنندگان کے لیے ایک خوش آئند پیش رفت ہے بلکہ امریکی صارفین کے لیے بھی فائدہ مند ہے، کیونکہ اب وہ بہتر معیار کی مصنوعات نسبتاً کم قیمت پر خرید سکیں گے۔”

یی ووکی ایک کاسمیٹکس فیکٹری میں ان دنوں کام عروج پر ہے، جہاں امریکی خریداروں کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تیاری زور و شور سے جاری ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ ہانگ، ملازم،  ژے جیانگ اوشاس کاسمیٹکس لمیٹڈ
"پچھلے ہفتے روزانہ پیداوار ایک لاکھ یونٹس سے کم تھی۔ آج 13 مئی کو ہم پانچ لاکھ پچاس ہزار یونٹس بنا رہے ہیں۔”

ساوٴنڈ بائٹ 4 (چینی): لوو جین گنگ، نائب جنرل مینیجر، ژے جیانگ اوشاس کاسمیٹکس لمیٹڈ
” امریکہ  میں ہمارے خریداروں کا اسٹاک تیزی سے کم ہو رہا ہے، ہمیں اندازہ ہے کہ وہ جلد ہی بڑے پیمانے پر فالو اپ آرڈرز دیں گے ۔ ٹیرف میں حالیہ نرمی کی بدولت ہمیں آرڈرز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔”
اس بڑھتی ہوئی طلب کا اثر لاجسٹکس کمپنیوں پر بھی پڑا ہے، جو بڑی مقدار میں سامان کی پیکنگ اور ترسیل میں مصروف ہیں۔ ۔ ژے جیانگ کی لاجسٹکس کمپنی صوبہ ژے جیانگ میں قائم ایک لاجسٹکس کمپنی کے چھ ہزار مربع میٹر کے گودام میں اب تل دھرنے کو جگہ نہیں، جہاں آدھے سے زیادہ سامان امریکہ روانگی کے لیے تیار کھڑا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ 5 (چینی): زینگ شی باؤ، مینیجر، ژے جیانگ جن ڈن لاجسٹکس لمیٹڈ
"آج 13 مئی ہے اور ہمیں کل دو ہزار کیوبک میٹر سامان ملنے والا ہے، جسے ہم جمعے اور ہفتے کے روز امریکہ  بھیجنے کے لیے لوڈ کریں گے۔”

یی وو،  چین سے شِنہوا نیوز ایجنسی کے نمائندوں کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!