اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ تریندنیا کا سب سے بڑا کار کیریئر بحری جہاز چین سے یورپ...

دنیا کا سب سے بڑا کار کیریئر بحری جہاز چین سے یورپ روانہ

چین میں ملکی سطح پر تیار کردہ سب سے بڑے سمندری کار کیریئر بحری جہاز “آن جی آن شنگ” نے یورپ کے لیے اپنی پہلی روانگی شروع کر دی ہے۔ اس جدید جہاز پر تقریباً 7 ہزار چینی ساختہ گاڑیاں لدی ہوئی ہیں۔

شنگھائی سے ہونے والی یہ روانگی ایک نمایاں سنگِ میل ہے، جس نے چند ہفتے قبل “بی وائی ڈی شینزن” نامی کیریئر کے قائم کردہ ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ “بی وائی ڈی” چین کی ایک بڑی آٹو ساز کمپنی ہے، اور اس کا تیار کردہ کیریئر اس سے پہلے دنیا کا سب سے بڑا فعال کار کیریئر تصور کیا جاتا تھا۔

ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کی ذیلی کمپنی "ایس اے آئی سی آن جی لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ” کے جنرل مینیجر ژوانگ جِنگ شیونگ کے مطابق "آن جی آن شنگ” کی لمبائی 228 میٹر اور چوڑائی 37.8 میٹر ہے، جبکہ یہ زیادہ سے زیادہ 9,500 معیاری گاڑیاں لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

ساوٴنڈ بائٹ (چینی): ژوانگ جِنگ شیونگ، جنرل مینیجر، ایس اے آئی سی آن جی لاجسٹکس کمپنی لمیٹڈ

"اس نئے کار کیریئر کے شامل ہونے سے ہماری کمپنی کی سالانہ نقل و حمل کی صلاحیت چار لاکھ یونٹس تک پہنچ گئی ہے۔ اس وقت سات مزید کار کیریئرز زیر تعمیر ہیں، جنہیں جنوری 2026 سے خدمات میں لایا جائے گا۔”

یہ بحری جہاز جدید توانائی بچانے والی ٹیکنالوجی اور کم کاربن نظام سے آراستہ ہے، جس سے اسے عالمی معیار کی توانائی بچت حاصل ہوئی ہے۔ اس میں میتھانول ایندھن بھرنے کا ڈیزائن بھی شامل ہے، جو مستقبل میں کاربن نیوٹرل اہداف کے لیے بنیاد فراہم کرتا ہے۔

ایس اے آئی سی کے مطابق، کمپنی نے 2024 کے اختتام تک بین الاقوامی منڈیوں میں 55 لاکھ سے زائد گاڑیاں برآمد کیں، جس سے وہ چین کے سرفہرست گاڑی برآمد کنندگان میں شامل ہو گئی ہے۔ ایس اے آئی سی کی سالانہ بیرونی فروخت مسلسل تین سال سے 10 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر چکی ہے۔

ایس اے آئی سی کی آن جی لاجسٹکس اس وقت دنیا کے نمایاں ترین کار بردار بحری بیڑوں میں سے ایک چلا رہی ہے۔

2026 تک اس کا سمندری بیڑہ 22 جہازوں پر مشتمل ہو جائے گا، جو مغربی یورپ، میکسیکو، جنوب مشرقی ایشیا، مشرقِ وسطیٰ اور دیگر اہم چینی برآمدی منڈیوں کے لیے روانہ ہوں گے۔

چین کی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق، 2024 میں چین کی گاڑیوں کی برآمدات 64 لاکھ یونٹس سے تجاوز کر گئیں اور وہ مسلسل دوسرے سال دنیا میں سرفہرست رہا ہے۔

جنوری سے اپریل 2025 تک کے اعداد و شمار کے مطابق، چین نے اس دوران 19 لاکھ 30 ہزار سے زائد گاڑیاں برآمد کیں، جو پچھلے سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد اضافہ ظاہر کرتے ہیں۔

شنگھائی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!