پیر, جولائی 28, 2025
پاکستانفضائی سرحدوں کی نگہبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے،...

فضائی سرحدوں کی نگہبانی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ایئرچیف

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو کا کہنا ہے کہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی نگہبانی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو راولپنڈی میں شہید اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف  کے گھر گئے جہاں انہوں نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مادر وطن پر جان نثار کرنے والے جانباز کو خراج عقیدت پیش کیا۔ کہا کہ پاک فضائیہ فضائی سرحدوں کی نگہبانی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی،  قوم اپنے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھے گی۔

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کہا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف نے دشمن کی جارحیت کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ۔ قوم اپنے شہدا کی قربانیاں کبھی نہیں بھولے گی ۔ شہدا کا نام ہمیشہ عزت اور فخر سے لیا جاتا رہے گا ۔ شہید عثمان یوسف جیسےبہادر بیٹوں کی جرات اور قربانی مشعل راہ ہے۔

ایئر چیف مارشل ظہیراحمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ اپنی فضائی سرحدوں کی حفاظت کیلئے ہر قیمت ادا کرنےکو تیار ہے۔ اپنےجانباز شاہینوں کی قربانیوں اور شجاعت کی روایت کو زندہ رکھیں گے۔

ایئر چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا بھی دورہ کیا۔ اسپتال میں زیر علاج پاک فضائیہ اور پاک فوج کے اہلکاروں کی عیادت کی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے وطن پر جانیں قربان کرنے والے شاہینوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ پاکستان کی فضائی سرحدوں کی نگہبانی کیلئے مستقبل میں بھی ہر قربانی دینے کا عزم دہرایا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے زخمیوں کی ہمت اور حوصلے کو سراہا، انہیں بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!