اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیلی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی بمباری سے مزید 23 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج کے جنوبی اور شمالی غزہ پر حملوں میں مزید 23 فلسطینی شہید ہوگئے، ان میں 6 افراد خان یونس ، 5 افراد شمالی غزہ میں جب کہ اسرائیلی بمباری میں جنوبی غزہ میں بھی شہادتیں ہوئی ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق صہیونی فورسز نے خان یونس میں نصیر ہسپتال پر دوبارہ وحشیانہ بمباری کی،

یہ حملے اسرائیلی فوج کے غزہ پٹی میں بڑے پیمانے پر زمینی آپریشن کا حصہ ہیں۔ گزشتہ روز اتوار کوبھی شدید ترین اور وحشیانہ بمباری میں کم از کم 151 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔ ادھراسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے کہا ہے کہ وہ غزہ میں محدود مقدار میں امداد داخل کرنے کی اجازت دیں گے، لیکن یہ واضح نہیں کہ یہ امدادی سامان کب پہنچے گا۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!