اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی سرمایہ کاری سے کمبوڈیا میں ایکسپریس وے نے دیہی عوام کی...

چینی سرمایہ کاری سے کمبوڈیا میں ایکسپریس وے نے دیہی عوام کی زندگی بدل گئی

چینی سرمایہ کاری سے تعمیر نوم پنہ سیہانوک وِل ایکسپریس وے نے کمبوڈیا کے سامراونگ ٹونگ ضلع کے گاؤں ووا سار کے باشندوں کی زندگیاں بدل دی ہے۔

جنوب مغربی کمبوڈیا میں 187 کلومیٹر طویل یہ ایکسپریس وے نومبر 2022 میں ٹریفک کے لئے کھولی گئی۔

ساؤنڈ بائٹ1(خمر):مان پیسیتھ،رہائشی، ووا سار گاؤں

’’یہ ایکسپریس وے کمبوڈیا کے لئے ایک شاندار منصوبہ ہے۔ اس منصوبے  نے ہمارے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں نمایاں بہتری لائی ہے۔

یہ ایکسپریس وے ہمارے گاؤں سے گزرتی ہے جس پر مجھے بہت زیادہ خوشی ہے۔ اس نے گاؤں کی خوبصورتی اور دیہاتیوں کی آمدنی میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

ایکسپریس وے نے کمبوڈیا کے بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم کئے ہیں۔ اس منصوبے کی وجہ سے کمبوڈیا اور چین کے درمیان تعلقات بھی مزید بہتر ہوئے ہیں۔‘‘

چائنہ روڈ اینڈ برج کارپوریشن (سی آر بی سی) نے اس منصوبے کی تعمیر میں 2 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی ہے۔

یہ ایکسپریس وے کمبوڈیا میں اپنی نوعیت کا پہلا اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کے تحت کمبوڈیاچین تعاون کا سب سے بڑا منصوبہ ہے۔

ہر سمت پر دو ٹریفک لینز اور ہر سائیڈ پر ایمرجنسی لین کی تعمیر سے گاڑیاں نیشنل روڈ 4 پر 5 گھنٹے کی بجائے اب صرف 2 گھنٹے میں ہی منزل تک پہنچ جاتی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 2(خمر):چھای کمسان، سربراہ، ووا سار گاؤں

’’ایکسپریس وے میرے گاؤں والوں کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوئی ہے۔ یہ سفر کو آسان، محفوظ، وقت اور معاشی لحاظ سے زیادہ کار آمد بنا دیتی ہے۔

اس ایکسپریس وے کی تعمیر کے بعد لوگ سیہانوک وِل میں سیر کو جانے کے لئے اب اس کے انتخاب کو ترجیح دیتے ہیں۔

ملک کی تیز رفتار ترقی کی عکاسی کے پیش نظر لوگ اس ایکسپریس وے کی تعمیر سے بہت خوش ہیں۔

کچھ لوگوں نے ایکسپریس وے کے قریب نئے مکانات بھی بنا لئے ہیں۔ اس سے لوگوں میں اس منصوبے سے فائدہ اٹھانے میں پیدا ہونے والی دلچسپی ظاہر ہوتی ہے۔‘‘

نوم پنہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!