اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے مشرقی حصے میں بہار کی چائے کی فصل کی چنائی...

چین کے مشرقی حصے میں بہار کی چائے کی فصل کی چنائی میں روبوٹس سے انقلاب برپا

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں کاشت کار وینگ جی شان پہاڑوں میں چائے کی پہلی فصل چن رہے ہیں-(شِنہوا)

ہانگ ژو(شِنہوا) چین کے مشرقی حصے میں اس سال بہار معمول سے کچھ زیادہ ٹھنڈی ہونے کے باعث لونگ جِنگ چائے کی فصل تھوڑا تاخیر سے تیار ہوئی ہے تاہم چائے چننے کی روایتی افرادی قوت میں روبوٹس نامی اختراعی اضافے سے چائے کے شوقین افراد زیادہ انتظار کئے بغیر بہار کی چائے کی خوشبو سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔

چین کے مشرقی صوبے ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں مغربی جھیل کے قریب لونگ جنگ نامی قصبےکے نام سے مناسبت رکھنے والی لونگ جنگ چائے اپنے چمکدار سبز رنگ، دلکش خوشبو، ہلکے ذائقے اور خوبصورت شکل کے لئے مشہور ہے۔ قابل ذکر طور پر 2022 کے آخر میں روایتی چائے سازی کو یونیسکو کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

روایتی طور پر چین میں اعلیٰ معیار کی چائے کی پتیاں ہاتھوں سے چنی جاتی ہیں۔ چننے والے ماہر افراد نقصان پہنچائے بغیر غذائیت سے بھرپور اجزاء اور خوشبو کی حامل نرم کونپلیں چنتے ہیں۔ انسانی محنت پر انتہائی زیادہ روایتی انحصار کی ایک اور بڑی وجہ یہ ہے کہ چائے کے کئی باغات پہاڑی علاقوں میں واقع ہوتے ہیں جہاں مشینی آلات کا استعمال مشکل یا ناممکن ہوتا ہے۔

اس سال چائے چننے والوں کی صف میں روبوٹس بھی شامل ہو گئے ہیں۔ تجربے پر انحصار کرنے والے چننے کے ماہر افراد کی طرح یہ مشینی معاونین تصاویر کے وسیع ڈیٹا کے ذریعے چائے کی کونپلوں اور پتوں کو خودکار طور پر پہچاننے کے لئے مصنوعی ذہانت(اے آئی) استعمال کرتے ہیں۔

ژے جیانگ سائنس-ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل مشینری کے سربراہ چھن جیان نینگ کے مطابق ان مشینوں کا تازہ ترین ماڈل 1.5 انسانی کارکنوں کے برابر کام کرسکتا ہے۔ یونیورسٹی چائنیز اکیڈمی آف ایگریکلچرل سائنسز کے ٹی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے ساتھ مل کر چائے کی ایسی اقسام تیار کر رہی ہے جو مشینی چنائی کے لئے موزوں ہیں۔

جدید ٹیکنالوجی انتہائی تیزی سے چائے کی کاشت اور چنائی میں انقلابی تبدیلیاں لا رہی ہے۔ مثال کے طور پر ہانگ ژو کے لونگ جِنگ چائے کے کھیت میں موجود مکمل ذہین مانیٹرنگ سٹیشن کیڑوں کی آمد کے رجحان کی پیش گوئی کرتا ہے اور موسمیاتی و زمینی ڈیٹا کی حقیقی وقت میں نگرانی کرتا ہے۔ اس سے پانی کی تقسیم اور سائنسی کھاد کے ذریعے ماحولیاتی مسائل کا خیال رکھتے ہوئے بہترین پودوں کی افزائش یقینی بنتی ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!