اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینعالمی ریٹیل سیاحتی مرکز کے طور پر ہائی نان کے ارتقا پر...

عالمی ریٹیل سیاحتی مرکز کے طور پر ہائی نان کے ارتقا پر وائٹ پیپر جاری

چین کے جنوبی صوبہ ہائی نان کے شہر ہائیکو میں لوگ چین کی 5ویں بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

ہائیکو(شِنہوا)سیاحت میں تیزی، اختراعی پالیسیوں اور مضبوط ریٹیل ترقی کے باعث چین کا جزیرہ صوبہ ہائی نان تیزی سے ملکی و بین الاقوامی خریداری اور سیاحت کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔

"دی ہینان ٹریول ریٹیل وائٹ پیپر 2025 کے پی ایم جی چائنہ اور دی موڈی ڈیوٹ رپورٹ نے مشترکہ طور پر 5ویں عالمی کھپت اختراع اور ڈیوٹی فری و ٹریول ریٹیل تبادلے کے ایونٹ میں جاری کیا۔چین کی 5ویں بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش(سی آئی سی پی ای) کے حصے کے طور پر اس ایونٹ میں صنعتی رہنما، پالیسی ساز اور بین الاقوامی برانڈز ریٹیل سیاحت اور جزیرے کے اقتصادی اصلاحات کے مواقع پر گفتگو کے لئے جمع ہوئے۔

وائٹ پیپر میں کہا گیا ہے کہ روایتی ریٹیل سے نئے خریداری ماڈلز کی طرف متحرک منتقلی اور ڈیوٹی فری خریداری کے فروغ کی بدولت حالیہ برسوں میں ہائی نان کی سیاحتی آمدنی میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔

2024 کے آغاز سے جزیرہ صوبے ہائی نان نے بین الاقوامی سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے کئی اقدامات متعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر اعلیٰ معیار کی سیاحت کی منڈی کے طور پر اپنا مقام بنایا۔

ہائی نان کی ریٹیل سیاحت میں نوجوان صارفین کا غلبہ وائٹ پیپر کا اہم مشاہدہ تھا جہاں 1990 اور 2000 کی دہائیوں میں پیدا ہونے والے مسافر 2024 کی پہلی 3سہ ماہیوں میں ہائی نان آنے والے سیاحوں کے 50 فیصد سے زائد تھے۔

وائٹ پیپر نے بیک وقت اعلیٰ خرچ کرنے والے ملکی سیاحوں اور بیرون ملک کھپت کو فروغ دینے میں ہائی نان کے دوہرے معیار کو اجاگر کیا جس سے یہ عالمی سیاحت اور ریٹیل کا اہم مرکز بنتا جا رہا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!