یمن کے شہر حدیدہ میں تیل کی راس عیسیٰ بندرگاہ پر امریکی فضائی حملوں کے بعد امدادی کارکن مصروف ہیں-(شِنہوا)
صنعا(شِنہوا)یمن کی تیل کی بندرگاہ راس عیسیٰ پر امریکی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 80 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 150 افراد زخمی ہیں۔
جمعرات کی رات ہونے والے حملوں میں بندرگاہ اور درآمدی ایندھن ذخیرہ کرنے کے لئے استعمال ہونے والی کنکریٹ کی کئی ٹینکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔
حوثی زیر انتظام محکمہ صحت کے حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 5 طبی ارکان سمیت بندرگاہ کے عملے کے کارکن شامل ہیں۔
یمن کے بحیرہ احمر سے ملحقہ شہر حدیدہ کے شمال مغرب میں واقع بندرگاہ حوثی گروپ کے زیر قبضہ علاقوں میں ایندھن کی درآمد کا اہم ذریعہ رہا ہے۔ حوثی گروپ نے 2014 کے آخر میں حکومت کے خلاف خانہ جنگی شروع کرنے کے بعد سے شمالی یمن کے وسیع علاقوں پر قبضہ کر رکھا ہے۔
یہ مارچ کے وسط میں امریکہ کی جانب سے حوثی اہداف پر حملوں کے دوبارہ آغاز کے بعد سب سے جان لیوا حملہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link